7 جون 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران نے دو قسم کی اینٹی بایوٹیک دواؤں کا خام مواد تیار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔

ابنا:‌شفا فارمیڈ دواؤں کی کمپنی کے مینجنگ ڈائرکٹر ڈاکٹر حمید رضا راسخ نے آج کہا کہ ایرانی ماہرین نے ایزیتھرومائيسین اور ایریتھرومائيسین اینٹی بایوٹیک دواؤں کے خام مواد بنانے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ یہ اینٹی بایوٹیک خام مواد بایو ٹکنالوجی سے بنائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی ساری دنیا میں بڑی اہمیت ہے۔

 ڈاکٹر حمید رضا راسخ نے کہا کہ ہمارے ماہرین نے جدید ترین ٹکنالوجی حاصل کرکے مایکرولیڈ اینٹی بایوٹیکس بنانے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں برس کےآخر تک شفا فارمیڈ کارخانے میں ساٹھ قسم کی اینٹی بایوٹیک دواؤں کے خام مواد تیار کرلئے جائيں گے۔

انہوں نے کہا کہ ان کا کارخانہ سالانہ پینتالیس ٹن تک ایزیتھرومائيسین اور اریتھرومائيسین اینٹی بایوٹیکس کے خام مواد تیار کرسکتا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد مختلف میدانوں میں کافی پیشرفت کی ہے جن میں ایک دواسازی بھی ہے۔ ایران میں ضرورت کی پچانوے فیصد دوائيں ملک ہی میں تیار ہوتی ہیں۔ .......

/169