5 جون 2012 - 19:30

صہیونی ریاست کی جاسوس ایجنسی موساڈ کے سابق سربراہ نے کہا ہے کہ ایران پر حملہ کیا گيا تو علاقائي جنگ شرع ہوسکتی ہے اور یہ امر اسرائيل کی سلامتی کے لئے سنگين خطرہ بن سکتا ہے۔

ابنا: موساد کے سابق چیف مئير دوگان نے کہا ہےکہ اسرائیلی حکومت کو اس خطرناک منصوبے سے اجتناب کرنا ہوگا۔

مئير دوگان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر اسرائیل نے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملہ کیا تو پانچ منت کے اندر عرب خطے میں طویل جنگ چھڑجائے گي۔

انہوں نے کہا کہ اسرائيلی حکومت کو چاہیے کہ وہ اس طرح کی غلطی نہ کرے جوکہ ملک کی سلامتی کو خطرناک صورتحال سے دوچار کرسکتی ہے اور خطے میں جنگ کا باعث ہوسکتی ہے۔

....... /169