ابنا: صہیوني فوجيوں نے پير کے روز غرب اردن کے مختلف علاقوں پر حملے کئے اور سات فلسطينيوں کو گرفتار کر ليا.
صہیوني فوجيوں نے شہر بيت المقدس ميں مسجد الاقصي کے ثقافتي شعبے کے سربراہ ناجح بکيرات کو بھي اغوا کر لياـ
صہیوني فوجيوں نے اتوار کي رات بھي الخليل اور قلقيليہ جيسے شہروں پر حملے کئے جس کے بعد فلسطينيوں سے ان کي جھڑپيں ہوئيں ـ صہیوني فوجيوں نے اپنے حملوں ميں آنسو گيس، پلاسٹک کي گولياں اور صوتي بم استعمال کئے جس کے باعث کئي فلسطيني زخمي ہو گئےـ قلقيليہ سے صہیوني فوجيوں نے ايک فلسطيني نوجوان کو اغواء بھي کيا ہےـ
صہیوني فوجيوں نے شہر الخليل کے راستوں پر چيک پوسٹيں بنا ليں ہيں اور فلسطيني گاڑيوں کي تلاشي لے رہے ہيں ـ صہیوني فوجي روزانہ مختلف بہانوں سے فلسطيني علاقوں پر حملے کرتے اور فلسطيني شہريوں کو گرفتار کرتے ہيں.......
/169