30 مئی 2012 - 19:30

ہندوستان میں حزب اختلاف نے ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ پر احتجاج کرتے ہوئے ملک گير ہڑتال کی کال دی ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق حزب اختلاف کے کارکنوں اور حکومت مخالف ٹریڈ یونینوں نے بڑے شہروں میں سرکاری دفاتر کے سامنے احتجاج کیا۔

ملک کے مختلف علاقوں سے بسوں کو نذر آتش کرنے اور ٹرینوں کے روکے جانے کی اطلاعات موصول ہوئي ہیں اور کئي بڑے بڑے لیڈروں نے گرفتاریاں بھی دی ہیں۔ ریاست اتر پردیش کے کئي اسٹیشنوں پر ٹرینوں کو روکے جانے کی خبرہے۔

ہڑتال کی کال دینے والوں نے اپنے احتجاج میں کہا ہے حکومت معیشتی پالیسیوں کی اصلاح نیز اس پر عائد مالی بدعنوانیوں کے الزامات پر صحیح طریقہ کار اختیار کرے۔ ہندوستان نے حال ہی میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے جو گذشتہ دہائي میں سب سے زیادہ اضافہ تصور کیا جاتا ہے۔....... /169