28 مئی 2012 - 19:30

بحرین کے جمہوری فورم کے نائب سربراہ "محمد جاسم الدرازی" نے آل خلیفہ کی عدالت کی طرف سے علی المشیمع، عبدالرؤف الشائب، علی المسترشد، احمد محمد الصالح، عماد یسین اور محمد سہوان کو پندرہ پندرہ سال کی قید کی سزا کے حکم کو ظالمانہ قرار دیا اور کہا کہ ان ظالمانہ فیصلوں کا مقصد بحرینی عوام کے انقلاب کو ناکام بنانا ہے لیکن خلیفی مظالم کے باوجود عوامی احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق خلیفی عدالت نے حال ہی میں چھ افراد پر اس بہانے مقدمہ چلایا کہ "وہ ملک میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کررہے تھے" اور ہر فرد کو 15 سال قید کی سزا سنائی جبکہ خلیفی بادشاہ کے مقرر کردہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے کہا ہے کہ بحرین میں چلائے گئے تمام مقدمات باطل ہیں کیونکہ ان افراد سے تشدد کے ذریعے اعترافات لئے گئے ہیں۔انھوں نے کہا: نام نہاد عدالت میں سو صفحات پر مشتمل دستاویزی رپورٹ موجود ہے جن متعدد بار ثابت کیا جاچکا ہے کہ شیخ علی المسترشد کو شدید ٹارچر کے ذریعے اعتراف کرنے پر مجبور کیا گیا ہے جبکہ محمد سہوان کو قطر کی آل ثانی حکومت نے شدید ٹارچر اور غیرانسانی تشدد کا نسانہ بنا کر ان سے اپنی مرضی کے اعترافات کرائے گئے ہيں۔ الدرازی نے کہا کہ جمعیت عمل الاسلامی کے راہنماؤں اور نامور قانوندان ڈاکٹر نبیل رجب پر مقدمہ چلایا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ نبیل رجب کو ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔ خلیفی عدالت نے کل زینب الخواجہ اور معصومہ السید کے مقدمے کی سماعت 24 جون تک ملتوی کردی ہے۔ الدرازی نے کہا: انسانی حقوق کونسل نے اپنی رپورٹ میں آل خلیفہ حکومت کو 174 نکتوں کا نوٹس دیا ہے جن سے معلوم ہوتے ہے کہ اس چھوٹے سے مجمع الجزائر پر مسلط مطلق العنان حکومت دنیا کی سب سے بڑی ڈکٹیٹر حکومت ہے جبکہ جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کی رپورٹ خلیفی قاتلوں پر بحرینی شہداء کے خون کی فتح ہے۔ انھوں نے کہا: امریکہ آل خلیفہ کے تمام غیر انسانی اقدامات کا ذمہ دار ہے جن میں اندھادھند گرفتاریاں، لوگوں کا تعاقب، بحرینی قوم کے حقوق کی پامالی اور احتجاجی مظاہروں کو کچلنا، شامل ہیں۔ انھوں نے کہا: اگر امریکہ آل خلیفہ حکومت کی حمایت نہ کرتا تو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا کیس سلامتی کونسل کے حوالے کرسکتی تھی اور اس کو صرف نوٹس دینے اور متوجہ کرانے تک محدود نہیں کیا جاسکتا تھا۔ الدرازی نے کہا: بحرینی عوام قتل و غارت، خوف و ہراس، ظالمانہ مقدمات وغیرہ سے خائف ہوئے بغیر اپنے جائز حقوق حاصل کرنے کے لئے اپنی احتجاجی تحریک جاری رکھنے کا تہیہ کئے ہوئے ہے اور عوام اپنا پرامن احتجاج مسلسل جاری رکھیں گے۔ ........

/169

تفصیل کے لئے رجوع کیجئے:

بحرین کی خبریںبحرین: انقلاب کرامت کی شمع نہیں بجھنے دیں گے