27 مئی 2012 - 19:30

بحرين ميں آل خليفہ حکومت کے خلاف احتجاج اور مظاہروں ميں شدت آتي جا رہي ہے اور يہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئي ہے -

ابنا: بحرين کے نوجوانوں نے اتوار کے روز سے خواتين کي گرفتاري کے خلاف احتجاجي مظاہروں کا نيا سلسلہ شروع ہوا ہے –بحرين کے عوام نے پير کو بھي ملک کے مختلف شہروں ميں وسيع مظاہرے کئے ہيں -

رپورٹ کے مطابق مظاہرين نے  بلاد القديم کے علاقے ميں گاڑيوں کے ٹائر جلائے اور پل فہد کي جانب جانے والي سڑک اور اہم شاہراہوں کو بند کر ديا- انقلابيوں نے اسي طرح سترہ، سہلہ اور شہرکان کے علاقوں کي اہم سڑکوں کو اپنے کنٹرول ميں لے ليا ہے- ٹائروں کو نذر آتش کيے جانے کے سبب ان علاقوں کي فضا ميں گہرے کالے دھويں کے بادل ديکھے گئے-

آل خليفہ حکومت کے فوجيوں نے نوجوانوں کو منتشر کرنے کے ليے ان کي جانب فائرنگ کي اور ہيلي کاپٹر سے ان کا پيچھا کرنے کي کوشش کي-  دريں اثنا بحرين کي ايک نمائشي  عدالت نے آٹھ شہريوں کو، فرمانروا کا تختہ پلٹنے کي کوشش کے الزام ميں پندرہ سال قيد کي سزا سنائي ہے-

ان آٹھ افراد ميں سے تين افراد کو ان کي غير حاضري ميں سزا سنائي گئي.

.......

/169