ابنا: نویں پارلیمنٹ کی افتتاحی تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدی نژاد ، عدلیہ کے سربراہ صادق آملی لاریجانی ، ماہرین کونسل کے سربراہ محمد رضا مھدوی کنی ، تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ علی اکبر ہاشمی رفسنجانی ، نگراں کونسل کے سیکرٹری آیت اللہ احمد جنتی کے علاوہ ملک کی اعلی سیاسی، انتظامی اور فوجی شخصیات ، رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر کے سربراہ اور غیر ملکی سفیر بھی شریک ہوۓ۔ اس تقریب میں رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام پڑھ کر سنایا گيا جس کے بعد پارلیمنٹ کے اراکین نے حلف اٹھایا اور وزیر داخلہ مصطفی محمد نجار نے نویں پارلیمنٹ کے انتخابات کے انعقاد کے بارے میں ایک رپورٹ پیش کی۔
اس تقریب کے بعد اراکین پارلیمنٹ نے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کے مزار پر حاضری دی اور آپ کے اہداف و مقاصد کے حصول کی کوشش کرنے کے سلسلے میں تجدید عہد کیا۔ اراکین پارلیمنٹ بہشت زہرا میں واقع گلزار شہداء بھی گۓ جہاں انھوں نے انقلاب اسلامی کے شہداء کے ساتھ اس عہد کی تجدید کی کہ وہ اسلامی انقلاب اور اس کے ثمرات کی پاسداری کریں گے۔ واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں رواں سال دو مارچ کو پارلیمانی انتخابات ہوۓ تھے اور بعض حلقوں میں چار مئی کو انتخابات کا دوسرا مرحلہ منعقد ہوا تھا۔ .......
/169