ابنا: شین ہوا کی رپورٹ کے مطابق افغان پارلیمنٹ نے آج اس معاہدہ کی منظوری دی ہے۔ یاد رہے گذشتہ روز صدر حامد کرزئي اور باراک اوباما نے اس معاہدے پر دستخط کئے تھے۔
امریکہ نے اسٹراٹیجیک معاہدہ کی رو سے وعدہ کیا ہے کہ افغانستان پرحملے نہیں کرے گا لیکن گذشتہ مہینے سے اب تک متعدد مرتبہ رہائشی علاقوں پرحملے کرچکا ہے۔
امریکہ نے اپنی جارحانہ پالیسیوں سے ثابت کردیا ہےکہ وہ کسی بھی عالمی معاہدے کا پابند نہیں ہے اور نہ اسکی نظر میں انسانی جانوں کی کوئی وقعت ہے۔
افغانستان میں عوام، بعض سیاسی پارٹیوں اور سیاسی رہنماؤں نے کابل واشنگٹن اسٹراٹیجیک معاہدے کو ملت افغان کے نقصان میں قراردیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہےکہ یہ معاہدہ علاقے میں نئے سرے سے بدامنی کا سبب بنے گا اور اس سے افغانستان پر امریکہ کا مہیب سایہ پھیل جائے گا۔........ /169