ابنا: سرمايہ دارانہ نظام کے خلاف شروع ہونے والے مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاري ہے اور ہزاروں کي تعداد ميں جرمن شہري فرينکفرٹ کي سڑکوں پر آئے اور انہوں نے سرمايہ دارانہ نظام اور يورپ کے مختلف ملکوں ميں اپنائي جانے والي معاشي کفايت شعاري کي پاليسيوں کے خلاف مظاہرے کئے-
فرينکفرٹ پر قبضہ کرو کے نام سے ہونے والے يہ مظاہرے ايسے واحد مظاہرے ہيں جنکي مقامي حکومت نے جرمن عوام کو اجازت دي ہے- مظاہرين جرمني کے اقتصادي اور تجارتي مرکز فرينکفرٹ ميں جمع ہوئے اور انہوں نے يورپي حکام کي معاشي پاليسيوں کے خلاف سخت احتجاج کيا- بہت سے مظاہرين نے اپنے ہاتھوں ميں ايسے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا کہ ، ناانصافي ايک ضابطہ بن گئي ہے، اور تخليقي صلاحيتوں کو سرمايہ داري کي ضرورت نہيں- بعض مظاہرين نے مظاہروں کے ضابطوں کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنے چہروں پر نقاب بھي پہن رکھي تھي-پوليس نے سرمايہ دارانہ نظام کے خلاف مظاہرہ کرنے والے تقريبا چارسو افراد کو گرفتار بھي کرليا ہے-
اسپين کے دارالحکومت ميڈرڈ ميں بھي ہزاروں کي تعداد ميں لوگوں نے سرمايہ دارانہ نظام کے خلاف احتجاجي مظاہرے ميں حصہ ليا ہے- شہر کے مرکزي علاقے ميں احتجاجي کيمپ نصب کرديئے گئے ہيں-
رپورٹوں ميں کہا گيا ہے کہ نائينٹي نائين پرسنٹ نامي تحريک کے حاميوں نے گزشتہ ہفتے سے امريکہ کے مختلف شہروں ميں سرمايہ دارانہ نظام کے خلاف ايک بار پھر مظاہروں کا سلسلہ شروع کرديا ہے- وال اسٹر مخالفين کي بڑي تعداد نيويارک ميں واقع بڑے مالياتي اداروں کے دفاتر کے سامنے جمع ہوئي اور انہوں نے حکومت امريکہ کي غير منصفانہ سماجي پاليسيوں کے خلاف نعرے لگائے- مظاہرين دنيا کے مختلف ملکوں ميں معاشي ظلم ، سماجي ناانصافيوں، اور معاشي کفايت شعاري کي سرکاري پاليسيوں کي بھي مذمت کي-
وال اسٹر پر قبضہ کرو کے نام سے سرمايہ دارانہ نظام کے خلاف يہ تحريک سترہ ستمبر دو ہز گيارہ کو کو امريکہ کے شہر نيويارک سے شروع ہوئي تھي اور اب اسکا دائرہ دنيا کے مختلف ملکوں ميں پھيل گيا ہے-
........
/169