23 مئی 2012 - 19:30

کوئٹہ کے علاقے سریاب میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شیعہ شہید ہوگیا۔

ابنا:  پولیس کے مطابق ہزارہ ٹاون کا رہائشی امیر محمد مزدوری کیلئے سریاب کے علاقے کلی چاکر جارہا تھا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں امیر محمد شدید زخمی ہوگیا

اسے طبی امداد کیلئے بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔ پولیس نے اس واقعہ کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیا ہے جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے.

.......

/169