23 مئی 2012 - 19:30

مصر میں آج دوسرے دن بھی صدارتی الیکشن میں ووٹ ڈالے گئے۔

ابنا:مصر میں سابق ڈکٹیٹر حسنی مبارک کی حکومت کی سرنگونی کے بعد یہ پہلے صدارتی انتخابات ہیں۔ آج انتخابات کے لئے عام تعطیل کا اعلان کیا گيا ہے جبکہ گذشتہ روز عام تعطیل نہیں تھی جس کی بنا پر لوگ بڑی تعداد میں ووٹ نہ ڈال سکے۔ اطلاعات کے مطابق آج انتخاباتی مراکز میں ووٹروں کی لمبی لمبی قطاریں دیکھی گئي ہیں۔ سیاسی مبصرین مصر کے صدارتی انتخابات کو تاریخی واقعہ قراردے رہے ہیں۔ یاد رہے گذشتہ تیس برسوں سے ڈکٹیٹر حسنی مبارک نے مصر پر حکومت کی تھی اور انہوں نے مصر کو صیہونی حکومت کا محافظ بنارکھا تھا۔

حسنی مبارک نے ملت عرب کے ساتھ خیانت کرتے ہوئے ہمیشہ اسرائيل کی مدد کی تھی۔ ادھر مصر کے صدارتی انتخابات کے ابتدائي نتائج سے معلوم ہوتا ہےکہ اسلامی امیدوار عبدالمنعم ابوالفتوح کو برتری حاصل ہے ۔ اطلاعات کے مطابق مصری عوام نے امریکہ سعودی عرب اور فوجی کونسل کے حمایت یافتہ امیدوار احمد شفیق کو جوتے مارکر پولنگ بوتھ سے بھگادیا ہے۔ احمد شفیق انتخاباتی حلقوں کا معائنہ کرنے گئے تھے۔....... /169