22 مئی 2012 - 19:30

يمن کے ہزاروں شہريوں نے ملک کے جنوبي علاقوں ميں مظاہرہ کيا ہے.

ابنا: جنوبي يمن کے شہر تعز کے ہزاروں باشندوں نے ايک مظاہرہ کرکے حکومتي اداروں سے عبداللہ صالح کي حکومت کي باقيات کو نکال باہر کئے جانے کا مطالبہ کيا -

خبروں کے مطابق مظاہرين نے اعلان کيا کہ جب تک حکومتي عہدوں پر عبداللہ صالح کے افراد موجود رہيں گے اس وقت تک ملک ميں صحيح معنوں ميں جمہوريت نہيں آسکے گي-  واضح رہے کہ گذشتہ ايک برس کے دوران يمن کے عوام نے مختلف شہروں ميں اسي طرح کے مظاہرے کرکے ملک ميں بنيادي اصلاحات کا مطالبہ کيا ہے  اور يہ سلسلہ ابھي بھي جاري ہے

.......

/169