ابنا: اس دھماکے ميں تين سو سے زائد افراد زخمي ہوئے ہيں - اسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کي تعداد ميں اضافہ بھي ہوسکتاہے- دھماکہ آج پير کے روز اس وقت ہوا جب يمني فوج کي ايک بٹالين ملک کے اتحاد کي سالگرہ کے موقع پر سبين اسکوائرپر پريڈ کي تياريوں ميں مصروف تھي- بتايا جاتا ہے کہ ايک خود کش بمبار نے فوجيوں کے درميان پہنچ کے خود کو دھماکے سے اڑا ليا - جب سے فروري دوہزار بارہ ميں نئے صدر عبد ربہ ہادي نے اقتدار سنبھالا ہے اس وقت سے يمن ميں ہونے والا يہ سب سے خوني دھماکہ ہے- برطانيہ کے تربيت يافتہ فيلڈ مارشل عبدربہ منصور نے پچيس فروري کو اپنے عہدے کا حلف اٹھايا تھا- وہ ملک ميں ہونے والے صدارتي انتخابات ميں واحد صدارتي اميدوار تھے اور انہيں امريکہ اور سعودي عرب کي بھي مکمل حمايت حاصل ہے-......./169
20 مئی 2012 - 19:30
News ID: 316725
يمن کے دارالحکومت صنعا ميں ہونے والے بم دھماکے ميں کم از کم چھيانوے افراد ہلاک ہوگئے ہيں- صنعا ميں ايک اعلي سرکاري عہديدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کي شرط پر بتايا ہے کہ بم دھماکے ميں ہلاک ہونے والے فوجي ہيں-