ابنا: یورپی یونین نے امریکہ اور صہیونی ریاست کی پیروی کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ایران کے تیل کا بائيکاٹ جولائي سے شروع ہوگا۔ سید شمس الدین حسینی نے آج سی این این چینل سے گفتگو میں کہا کہ ایران تینتیس برسوں سے پابندیوں کا مقابلہ کرتا آرہا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران کی معیشت کچھ اس طرح سے تشکیل پائي ہے کہ پابندیوں کے دباؤ برداشت کرسکتی ہے۔ ادھر ایک عراقی مبصر اورماہر اقتصادیات نے بھی کہا ہے کہ ایران پر پابندیاں لگانے سے یورپ کو ہی نقصان پہنچے گا اور یورپ میں مالیاتی بحران میں شدت آجائے گي۔......./169
19 مئی 2012 - 19:30
News ID: 316508
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ اگر یورپ نے ایران کے تیل کا بائيکاٹ کیا تو تیل کی قیمت ایک سو ساٹھ فی بیرل پہنچ جائے گي۔