16 مئی 2012 - 19:30

امریکہ میں ایک سیاسی رہنما نے بحرین کی ڈکٹیٹر حکومت کی فوجی مدد کرنے پر واشنگٹن حکام کو شدید الفاظ میں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ابنا: رچرڈ گریو نے کہا ہے کہ آل خلیفہ کی نسل پرست اور متعصب حکومت کو جو کہ قانونی مطالبات کی بنا پر ملت بحرین کو کچل رہی ہے ہتھیار فراہم کرنا جرم اورملت بحرین پر ظلم ہے۔

جنگ مخالف اور امن پسند تنظیم کے رکن نے کہا کہ انسانی حقوق کے تعلق سے امریکہ کا رویہ ہمیشہ جھوٹ پرمبنی رہا ہے اور بحرین کی ڈکٹیٹر حکومت کو ہتھیار فراہم کرنا امریکہ کے ہاتھوں انسانی حقوق کی پامالی کا واضح نمونہ ہے۔ قابل ذکرہے واشنگٹن کی اتحادی آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر حکومت کے ہاتھوں وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے باوجود بھی انسانی حقوق کی دعویدار امریکی حکومت اسے ہتھیار فراہم کررہی ہے۔

ادھر جمعیت الوفاق نے آل خلیفہ کو خبردار کیا ہے کہ ایسے منصوبوں کو قبول نہ کرے جو ملک کی آزادی اور خود مختاری کے منافی ہیں۔ جمعیت الوفاق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آل خلیفہ اپنے اقتدار کو بچانے کے لئے ایسے منصوبے قبول نہ کرے جن سے بحرین کا شیرازہ بکھرجائے۔

ادھر بحرین کے ایک انقلابی رہنما کریم محروس نے کہا ہے کہ ملت بحرین اپنے ملک کو سعودی عرب سے ملحق کرنے کی تجویز کی سخت مخالف ہے، انہوں نے کہا کہ آل سعود کی حکومت امریکہ کی سب سےبڑی پٹھو ہے اور سعودی عرب نے علاقے میں ڈکٹیٹر شپ کو باقی رکھنے کےلئے بحرین کے الحاق کی تجویز دی ہے۔ یاد رہے ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔.......

/169