15 مئی 2012 - 19:30

صہیوني فوجيوں نے فلسطين پر غير قانوني قبضہ کي چوسٹھويں برسي کے موقع پر رام اللہ اور غرب اردن ميں مظاہرہ کرنے والے فلسطينيوں پر حملے کئے ہيں-

ابنا: فلسطين الان انٹر نيٹ سائٹ نے عيني شاہدوں کے حوالے سے بتايا ہے کہ ، اسرائيلي فوجيوں نے منگل کے روز ،  فلسطيني مظاہرين پر حملہ کرکے انہيں منتشر کر ديا جو مغربي رام اللہ ميں واقع نعلين گاؤں کے قريب ايک فوجي راستے سے ہوکر سن انيس سو اڑتاليس ميں مقبوضہ علاقوں ميں داخل ہونے کي کوشش کر رہے تھے –

در ايں اثنا شمالي بيت المقدس ميں بھي قلنديا پاس کے قريب فلسطيني مظاہرين اور اسرائيلي فوجيوں ميں شديد جھڑپيں ہوئي ہيں جس کے دوران صہیوني فوجيوں نے زہريلے آنسو گيس کے گولوں کا استعمال کيا جس سے کم سے کم پانچ فلسطيني زخمي ہو گئے-

خبروں کے مطابق قلنديا پاس پر بڑي تعداد ميں اسرائيلي فوجي تعینات کر ديئے گئے ہيں جس سے اس علاقے ميں حالات کشيدہ ہيں -بيت اللحم ، الخليل شہروں اور حلحول بستي ميں بھي فلسطيني نوجوانوں اور اسرائيلي فوجيوں کے درميان جھڑپوں کي خبريں ہيں -

رام اللہ ، طولکرم ، قلقيليہ اور غزہ ميں بھي يوم نکبہ کي مناسبت سے مظاہروں کے پروگرام ہيں -

صہیوني فوج نے يوم نکبہ کے پيش نظر مقبوضہ فلسيطن ميں ہنگامي حالات کے نفاذ کا اعلان کيا ہے........

/169