14 مئی 2012 - 19:30

مصر میں صدارتی انتخابات کے ایک امید وار نے کہا ہے کہ انتخابات میں کامیابی کی صورت میں وہ کسی بھی صیہونی عھدیدار کو مصرمیں داخل ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔

ابنا: اسلام الیوم ویب سائٹ کے مطابق ابوالعزالحریری نے ٹی وی انٹرویو میں صہیونی ریاست کی مذمت کرتےہوئے کہا ہے کہ اگر وہ کامیاب ہوگئے تو صہیونی حکام کو مصر آنے کی اجازت نہیں ہوگي اور مقبوضہ فلسطین کے مصر کے سفیر کو واپس بلالیا جائے گا اور کیمپ ڈیوڈ معاہدے کو بھی کالعدم قراردیا جائےگا۔

ابوالعز الحریری نے کہا کہ جب سے کیمپ ڈیوڈ معاہدہ ہوا ہے مصر گویا مقبوضہ ملک کی طرح ہوگيا ہے۔ مصر میں تئيس اور چوبیس مئي کو صدارتی انتخابات ہورہے ہیں ۔.......

/169