ابنا: بيلجيئم ، اٹلي، برطانيہ، اسپين سميت براعظم يورپ کے ان تمام ملکوں ميں جنکے عوام معاشي کفايت شعاري کي سرکاري پاليسيوں سے تنگ آچکے ہيں، مغربي سرمايہ دارانہ نظام کے نتيجے ميں ابھر نے والي معاشي ناہمواريوں کے خلاف مظاہرے کر رہے ہيں-
اسپين کے عوام نے ہفتے اور اتوار کے روز ملک بھر ميں بڑے پيمانے پر مظاہرے کئے اور سرمايہ دارانہ نظام کے خلاف نعرے لگائے- مظاہرين نے اپنے ہاتھوں ميں ايسے بينرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن لکھا تھا کہ سرمايہ دارانہ نظام ناکام ہوگيا ہے- اسپين کے عوام آج پھر سرمايہ دارانہ نظام کے خلاف سڑکوں آئيںگے-
بيلجيئم ميں بھي ہزاروں افراد دارالحکومت بريسلز کي سڑکوں پر آئے اور انہوں نے معاشي اور سياسي ناانصافيوں کے خلاف زبردست احتجاج کيا- مظاہرين سرمايہ دارانہ نظام کے خلاف نعرے لگا رہے تھے- مظاہرين نے بريسلز ميں قومي بينک کي عمارت کے سامنے علامتي دھرنا بھي ديا-اٹلي آئرلينڈ، پولينڈ اور ہنگري ميں اسي طرح کے مظاہروں کي خبريں موصول ہوئي ہيں-
ستمبر دوہزار گيارہ کو ہزاروں امريکي شہريوں نے وال اسٹريٹ پر قبضہ کروں کے نام سے سرمايہ دارانہ نظام کے خلاف تحريک کا آغاز کيا تھا- بے روزگاري، قوت خريد ميں کمي اور پورپي يونين کي جانب سے مسلط کردہ معاشي کفايت شعاري کي پاليسيوں نے عوام کي زندگي اجيرن کردي ہے-
.......
/169