13 مئی 2012 - 19:30

کوئٹہ کے علاقے عالمو چوک پر ايف سي کي گاڑي کے قريب دھماکا ہوا ہے جس ميں ايک اہلکار سميت 3 افراد جاں بحق اور 26 زخمي ہوگئے ہيں.

ابنا: پوليس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے عالمو چوک پر ايف سي کي گاڑي کے قريب دھماکہ خيز مواد سے بھري گاڑي کو ريموٹ کنٹرول ڈيوائس کے ذريعے دھماکے سے اڑاديا گيا جس کے نتيجے ميں ايک ايف سي اہلکار سميت 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ دھماکے ميں 26 افراد زخمي بھي ہوئے.

پوليس کے مطابق زخميوں ميں ايف سي اہلکاروں سميت بچے، خواتين اور عام شہري بھي شامل ہيں. دھماکے ميں ايف سي کي 2 گاڑيوں سميت 7 گاڑياں تباہ ہوگئي .

پوليس کے مطابق عالمو چوک پر ايف سي کي گاڑي کے قريب دھماکا ريموٹ کنٹرول ڈيوائس کے ذريعے کيا گيا، 40 سے 45 کلو دھماکا خيز مواد ايک گاڑي ميں نصب کيا گيا تھا. .......

/169