ابنا: یوسف ربیع نے العالم ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے یہ بات کہی۔انہوں نے کہاکہ آل خلیفہ حکومت بحرینی عوام کے خلاف تشدد آمیز پالیسی کو جاری رکھتے ہوئے انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والوں کو گرفتار کررہی ہے۔
بحرین کی انسانی حقوق کونسل کے سربراہ نے بحرین میں مظاہرین اور انسانی حقوق کے کارکنوں پر ہونے والے ظلم کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ بحرین کی صورت حال سے پتہ چلتا ہے کہ اصلاحات پر عمل درآمد کا کوئي کام شروع نہیں کیا گيا ہے۔
انہوں نے آل خلیفہ حکومت کے کارندوں کے ہاتھوں بحرین کے انقلابی رہمناؤں کی گرفتاری پر بحرینی عوام کے وسیع رد عمل پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ یہ گرفتاریاں بحرین میں آزادی اظہار کے فقدان اور آل خلیفہ حکومت کے کھوکھلے دعووں کو ثابت کرتی ہیں۔....... /169