10 مئی 2012 - 19:30

امريکي پوليس نے نيويارک ميں سرمايہ دارانہ نظام کے خلاف مظاہرہ کرنے والے افراد پر حملہ کرکے کئي لوگوں کو گرفتار کر ليا ہے-

ابنا: وال اسٹريٹ پر قبضہ کرو تحريک کے کم از کم آٹھ  اراکين کو نيويارک کے مين ہٹن علاقے ميں واقع امريکن بينک کے سامنے ہونے والے مظاہرے کے دوران پوليس نے حراست ميں لے ليا-

واضح رہے کہ تقريبا سو افراد نے منگل کے روز امريکن بينک کے سامنے مظاہرہ کرکے، اپنے قرضوں کي قسط ادا کرنے کي صلاحيت نہ رکھنے والے افراد کي جائيداد ضبط کرنے کے سلسلے ميں بينکوں کي پاليسي پر شديد تنقيد کي-

واضح رہے کہ سترہ ستمبر دو ہزار گيارہ سے امريکا ميں بڑے پيمانے پر ہو رہي مالي بدعنواني اور حکومت کي پاليسيوں پر بڑي مالياتي کمپنيوں کے اثر و رسوخ کے خلاف وال اسٹريٹ پر قبضہ کرو تحريک شروع ہوئي تھي- يہ تحريک بڑي تيزي سے پورے امريکا اور يورپ کے بعض ملکوں ميں پھيل گئي ہے
.......
/169