10 مئی 2012 - 19:30

مصر کے شہر شرم الشيخ ميں نيم وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر وزير خارجہ علي اکبر صالحي نے مختلف ملکوں کے وزرائے خارجہ سے ملاقات ميں اہم علاقائي اور بين الاقوامي امور پر تبادلہ خيال کيا-

 ابنا: شرم الشيخ ميں ايران کے وزير خارجہ علي اکبر صالحي کے ساتھ ايک ملاقات ميں عراق کے وزير خارجہ ہوشيار زيباري نے کہا ہے کہ ايران اور پانچ جمع ايک گروپ کے درميان بغداد ميں ہونے والے مذاکرات خطے کے لئے سود مند ثابت  ہونگے-  انہوں نے اس اميد کا اظہار کيا کہ بغداد ميں ہونے والے مذاکرات کا مثبت نتيجہ برآمد ہوگا- انہوں نے يہ بات زور ديکر کہي کہ ايران اور پانچ جمع ايک گروپ کے درميان بغداد ميں ہونے والي مجوزہ بات چيت کے نتيجے ميں عراق کے علاقائي اور عالمي کردار ميں اضافہ ہوگا- انہوں نے کہا کہ ان کا ملک مذاکرات کي ميزباني کے لئے انتظامات کو حتمي شکل دے رہا ہے اور ہماري کوشش ہوگي کہ مذاکرات کا عمل پورے اطمينان کے ساتھ انجام پائے-اس رپورٹ کے مطابق شرم الشيخ  ميں جاري ناوابستہ تحريک کے اجلاس کے موقع پر آذر بائيجان کے وزير خارجہ المار محمد ياروف نے بھي وزير خارجہ علي اکبر صالحي سے ملاقات کي اور باہمي دلچسپي کے امور پر تفصيلي  تبادلہ خيال کيا- آذربائيجان کے وزير خارجہ نے کہا کہ انکا ملک ايران کے ساتھ اچھے تعلقات کے قيام کي کوشش کر رہا ہے- يمن کے وزير خارجہ ابوبکر لقربي نے بھي  شرم الشيخ ميں ايران کے وزير خارجہ علي اکبر صالحي سے ملاقات اور گفتگو کي ہے- انہوں نے تہران اور صنعا کے درميان تعاون اور يمن ميں قيام امن کي کوششوں کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انکا ملک قيام امن اور بحران سے باہر نکلنے کي کوشش کر رہا ہے-اس رپورٹ کے مطابق شمالي کوريا کے وزير خارجہ اور فن لينڈ کے  ڈپٹي وزيرخارجہ نے وزير خارجہ علي اکبر صالحي سے عليحدہ عليحدہ ملاقات اور گفتگو کي ہے جس ميں باہمي دلچسپي کے امور اور علاقائي و عالمي معاملات پر تبادلہ خيال کيا گيا-واضح رہے کہ ناواستہ تحريک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس بدھ کے روز سے مصر کے ساحلي شہر شرم الشيخ ميں شروع ہوگيا ہے- اس اجلاس ميں تنظيم کے ايک سو بيس رکن ملکوں کے علاوہ اٹھائيس ممالک اور عالمي تنظيموں کے نمائندے بھي شريک ہيں- وزير خارجہ علي اکبر صالحي اس اجلاس ميں اسلامي جمہوريہ ايران کي نمائندگي کر رہے ہيں-...../169