ابنا: جزيرہ سترہ ميں ہونے والے مظاہروں ميں شريک لوگ ملک سے شاہي نظام حکومت کے خاتمے کے حق ميں نعرے لگا رہے تھے اور انکا مطالبہ تھا کہ حکومت مخالف مظاہرين کو قتل کرنے والوں کو سزا دي جائے-مظاہرين نے بحريني سيکورٹي اہلکاروں اور سعودي عرب کے کرائے کے فوجيوں کو متنبہ کيا کہ وہ خواتين کے خلاف پرتشدد اقدامات اور دست درازي کا سلسلہ بند کرديں-گزشتہ رات بھي جزيرہ سترہ ميں عوام کي بڑي تعداد نے حکومت کے خلاف مظاہرے کئے تھے اور ملک ميں گرفتار کئے جانے والے سياسي کارکنوں اور مظاہرين کي فوري رہائي کا مطالبہ کر رہے تھے-......../169
10 مئی 2012 - 19:30
News ID: 314445
بحريني عوام نے ملک ميں جاري انقلابي تحريک کے دوران مظاہرين کو شہيد کرنے والے سيکورٹي اہلکاروں کو سزا ديئے جانے کا مطالبہ کيا ہے-