7 مئی 2012 - 19:30

اردن کے نئے وزیر اعظم نے اسرائیل کو مشرق وسطی کے امن و سلامتی کے لئے بہت بڑا خطرہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے خلاف کسی بھی قسم کی فوجی کاروائی سے علاقائی سلامتی کو شدید دھچکا لگے گا۔

ابنا: اردن کے نئے وزیر اعظم نے اسرائیل کو مشرق وسطی کی امن و سلامتی کے لئے بہت بڑا خطرہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے خلاف کسی بھی قسم کی فوجی کاروائی سے علاقائی سلامتی کو شدید دھچکا لگے گا۔

اخبار کے مطابق اٹلی کے وزیر دفاع نے کل اردن کے وزیر اعظم فائز الطروانہ سے ملاقات کی ، اردن کے نئے وزیر اعظم نے کہا کہ شام کا حالیہ واقعات اور اسرائيل کے غاصبانہ اقدام سے علاقہ کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے اردن کے وزیر اعظم نے شام کے معاملے کو پرامن طریقے سےحل کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کا معاملہ شامی عوام کا ہے اور اس میں دیگر ممالک کو مداخلت نہیں کرنی چاہیے طروانہ نے کہا کہ ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے خلاف کارروائی سے پورے علاقہ میں کو خطرہ لاحق ہوجائےگا۔........ /169