ابنا: سعودي عرب کے وکيلوں اور سياسي کارکنوں نے گرفتار شدہ افراد کے اہل خانہ سے کہا ہے کہ ايک تنظيم تشکيل ديکر گرفتار شدہ افراد کے نام اور ان کے حقوق کي خلاف ورزي کے معاملات کا اندراج کريں ـ سعودي عرب کي شہري و سياسي حقوق کي تنظيم نے کہا ہے کہ مظاہرين کو ايذائيں دينے والے وزارت داخلہ کے حکام کے خلاف عالمي عدالتوں ميں مقدمات قائم کئے جائيں گےـ شاہي حکومت جيسے جيسے مظاہروں کي بے رحمانہ سرکوبي ميں شدت لا رہي ہے عوام کا جوش و جذبہ بڑھتا جا رہا ہےـ
عوام نے سات مئي کو آزادي اظہار خيال اور لبرلزم کا قومي دن منانے کا اعلان کيا ہےـ سعودي مسلم يوتھ نامي تنظيم نے ايک بيان ميں کہا ہے کہ حکومت عوام کي آزادي کو کچلنے کے لئے انتہا پسند تنظيموں کا استعمال کر رہي ہے اور ان کے سماجي و سياسي حقوق کا پامال کيا جا رہا ہےـ حالات سے سراسيمہ سعودي حکومت نے اپني فوج الشرقيہ علاقے ميں بھيجي ہے جہاں فوج نے لوگوں کے گھروں پر حملے کئے اور مظاہرين کو گرفتار کيا ہےـ سعودي حکومت کي اس بربريت پر عالمي تنظيموں نے شديد احتجاج کيا ہےـ-.......
/169