ابنا: جنگ گروپ اور ٹائمز آف انڈيا کے زير اہتمام امن کي آشاکے کے حوالے سے منعقدہ 2روزہ بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بزنس کانفرنس سے دونوں ممالک ميں تعاون کي نئي راہيں کھليں گي اور يہ کانفرنس دونوں ممالک کے سرمايہ کاروں کے لئے اہم ہے.
انہوں نے کہا کہ معاشي ترقي کے لئے خطے ميں امن ضروري ہے اورعلاقائي مسائل کے خاتمے سے ترقي ميں تيزي حاصل کي جاسکتي ہے.
وزيراعظم نے کہا کہ ماضي ميں تلخيوں سے دونون ممالک کے عوام متاثر ہوئے ليکن اب غربت اور بيماري کو اس خطے کا مقدر نہيں ہونا چاہيئے، باہمي تعاون غربت کے خاتمے کيلئے ضروري ہے.
پاکستان کے وزیراعظم يوسف رضا گيلاني نے کہا کہ مل کر ترقي کي راہ ميں حال رکاوٹوں کو دور کيا جاسکتا ہے. کانفرنس ميں دونوں ممالک کے ٹاپ بينکرز ،صنعتکار اورسياسي قائدين شرکت کر رہے ہيں........
/169