ابنا: صوبائي پروگرام منيجر اي پي آئي ڈاکٹريوسف بزنجو نے جيو نيوز کو بتايا کہ کوئٹہ، پشين اور قلعہ عبداللہ کو پوليو کے حوالے سے انتہائي ہائي رسک اضلاع قرار ديا گيا ہے اور مہم کے دوران تينوں اضلاع ميں 7 لاکھ، 24 ہزار 43 بچوں کو پوليو سے بچاو? کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کياگيا ہے. انہوں نے بتايا کہ مہم کے دوران 1 ہزار 589 ٹيميں تشکيل دي گئي ہيں اور تينوں اضلاع ميں پوليو سے بچاو? کے قطرے پلانے کيلئے 188 مقامات مقرر کئے گئے ہيں.
ڈاکٹر يوسف بزنجو نے بتايا کہ انسداد پوليو مہم کو کامياب بنانے کيلئے ہر ممکن کوشش کريں گے. دوسري جانب ڈپٹي کمشنر کوئٹہ ہاشم غلزئي کا کہنا ہے کہ کل سے شروع ہونے والي انسداد پوليو مہم کے تمامتر انتظامات مکمل کرليے گئے ہيں، پوليو مہم سے متعلق کوئٹہ کو 32زونز ميں تقسيم کيا گيا ہے جس کيلئے 889 ٹيميں تشکيل دي گئي ہيں. ڈي سي کوئٹہ کا کہنا ہے کہ مہم کے دوران انسداد پوليو کي ٹيموں کي سيکيورٹي کيلئے خصوصي انتظامات کئے گئے ہيں. .......
/169