ابنا: مصر کي آزادي و انصاف پارٹي کے ترجمان يحيي احمد نے کہا ہے کہ بدھ کو مظاہرين پر حملے اور قتل عام کي ذمہ داري حکمراں فوجي کونسل پر عائد ہوتي ہے کيونکہ سيکورٹي فورس نے مظاہرين کو ضروري تحفظ نہيں فراہم کيا ہے - انہوں نے کہا کہ ايسے وقت ميں جب مصر ميں صدارتي اليکشن ہونے والے ہيں، اس قسم کے اقدامات ہرگز قابل قبول نہيں ہيں - مصر کي آزادي و انصاف پارٹي کے ترجمان نے مزيد کہا کہ اس وقت ضرورت اس بات کي ہے کہ انتخابات کے بعد اقتدار کو عوام کے منتخب کردہ قانوني اداروں کو منتقل کرنے کي تياري کي جائے - انہوں نے کہا کہ انتخابات ميں کسي بھي قسم کي تاخير کو جس کے تعلق سے افواہيں پھيلي ہوئي ہيں، کسي بھي طور قبول نہيں کيا جائے گا - انہوں نے اسي کے ساتھ کہا کہ صدارتي اليکشن کسي بھي قسم کي دھاندلي کے بغير اور شفاف ہونا چاہئے - قابل ذکر ہے کہ مصر کے دارالحکومت قاہرہ ميں بدھ کے روز وزارت دفاع کي عمارت کے سامنے سيکورٹي فورس اور مظاہرين کے درميان تصادم ميں کم سے کم بيس افراد ہلاک اور درجنوں زخمي ہوگئے ہيں -اخوان المسلمين نے بھي اس واقعے پر اپنے ردعمل ميں تشدد کا سلسلہ بند کرنے اور اليکشن پر نگراني کے لئے ايک غير جانبدار حکومت کي تشکيل کا مطالبہ کيا ہے - اخوان المسلمين نے جعرات کو ايک بيان جاري کرکے مطالبہ کيا کہ کمال الجنزوري کي حکومت فوري طور پر برطرف کي جائے اور اس کي جگہ ايک غير جانبدار حکومت تشکيل دي جائے تاکہ انتخابات غير جانبدار اور شفاف ہوں - اخوان المسلمين نے موجودہ بحران کا اصل ذمہ دار حکمراں فوجي کونسل کو قرار ديتے ہوئے، مظاہرين کے قتل عام اور عام شہريوں کے خلاف فوجي کونسل کے جرائم کي مذمت کے لئے جمعے کو ملين مارچ کا اعلان کيا ہے - اسي کے ساتھ رپورٹ ہے کہ مصر کے صدارتي اميدواروں نے، بدھ کو مظاہرين پر حملے ميں بيس افراد کے مارے جانے کے بعد اپني انتخابي تشہيراتي سرگرمياں روک دي ہيں - مصر کے عوام کا کہنا ہے کہ حکمراں فوجي کونسل حالات کو خراب کررہي ہے - دوسري جانب انساني حقوق کي عالمي تنظيم ايمنسٹي انٹر نيشنل نے جمعرات کو ايک بيان جاري کرکے مصر ميں مظاہرين کي سرکوبي ميں حکمراں فوجي کونسل کے ملوث ہونے کا اشارتا ذکر کرتے ہوئے ، کونسل سے مطالبہ کيا ہے کہ مظاہرين کو ضروري تحفظ فراہم کيا جائے -ايمنسٹي انٹرنيشنل نے بدھ کے واقعے کي تحقيقات اور مظاہرين پر حملے کے ذمہ داروں پر مقدمہ چلانے کا مطالبہ بھي کيا ہے - ايمنسٹي انٹرنيشنل نے اپنے بيان ميں کہا ہے کہ اب وقت آپہنـچا ہے کہ حکمران فوجي کونسل اپنے فرائض پر عمل کرے - قابل ذکر ہے کہ مصر ميں معزول ڈکٹيٹر حسني مبارک کے سقوط کے بعد فوجي کونسل نے اقتدار اپنے ہاتھ ميں لے ليا ہے - مصر کے عوام کو اس کونسل کي نيت پر شک ہے اور ان کا کہنا ہے کہ کونسل انقلاب کے اہداف ميں رکاوٹيں ڈال رہي ہے - يہ ايسي حالت ميں ہے کہ گزشتہ سال نومبر اور دسمبر ميں فوجي کونسل کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر فائرنگ ميں درجنوں افراد جاں بحق ہوچکے ہيں ..../169
3 مئی 2012 - 19:30
News ID: 312925
انساني حقوق کي عالمي تنظيم ايمنسٹي انٹرنيشنل نے مصر کي حکمراں فوجي کونسل سے مظاہرين کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کيا ہے جبکہ اس ملک کي انقلابي تنظيموں نے مظاہرين پر حملے کا ذمہ دار فوجي کونسل کو قرار ديا ہے -