ابنا: سيکڑوں کي تعداد ميں فلسطيني شہري اسرائيلي جيلوں ميں بند ہموطنوں سے اظہار يکجہتي کے لئے غرب اردن ميں مظاہرے کر رہے تھے کہ صہیوني فوجيوں نے ان پر حملہ کرديا-مظاہرين رام اللہ ميں قائم عوفر جيل کي جانب جانا چاہتے تھے تاہم صيہوني فوجيوں نے انہيں ايسا کرنے سے روکنے کي کوشش کي-عيني شاہدين کے مطابق اسرائيلی فوجيوں نے پرامن مظاہرين پر آنسو گيس کے گولے پھينکے اور ربڑ کي گوليوں کا آزادنہ استعمال کيا- اسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چار افراد ربر کي گوليوں سے شديد طور پر زخمي جبکہ درجنوں افراد آنسو گيس کے متاثر ہوئے ہيں- فلسطيني عوام نے غزہ ميں بھي اسرائيلي جيلوں ميں بند فلسطيني قيديوں کے ساتھ اظہار يکجہتي کے لئے مظاہرے کئے ہيں-دوسري جانب اسرائيلي جيلوں ميں بند مزيد فلسطيني قيدي بھوک ہڑتال ميں شامل ہوگئے ہيں- اس وقت تقريبا تين ہزار فلسطيني قيديوں نے اسرائيلي حکام کے ناروا اور غير انساني طرز سلوک کے خلاف جيلوں ميں بھوک ہڑتال کر رکھي ہے-......./169
1 مئی 2012 - 19:30
News ID: 312576
غرب اردن کے علاقے ميں اسرائيلي فوجيوں کے حملے ميں درجنوں فلسطيني مظاہرين زخمي ہوگئے ہيں-