ابنا: یہ مظاہرہ جماعت اسلامی کے زیراہتمام ہوا تھا۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ نیٹو کے لئے سپلائي لائنیں بحال نہ کی جائيں۔ مظاہرین نے امریکہ کےخلاف نعرے لگائے اور کہا کہ پاکستان کے حالات امریکہ کی دہشتگردی کے خلاف نام نہاد جنگ ہی سے خراب ہوئے ہیں۔
یاد رہے گذشتہ سال نومبر کےمہینے میں نیٹو نے سلالہ چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا جس میں اٹھائيس فوجی جاں بحق ہوئے تھے۔
نیٹو کے اس حملے کےبعد پاکستان نے نیٹو کی سپلائي لائينیں بند کردی تھیں۔
.......
/169