29 اپریل 2012 - 19:30

اسلامي جمہوريہ ايران کي سرحدي پوليس کے کمانڈر نے خليج فارس ميں والفجر نامي بحري مشقوں کے دوسرے مرحلے کے آغاز کي خبر دي ہے-

ابنا: بريگيڈير جنرل حسين ذوالفقاري نے پير کے روز ايک انٹرويو ميں  کہا کہ والفجر فوجي مشقوں کا دوسرا، تيسرا اور چوتھا مرحلہ سيستان و بلوچستان، بوشہر، ہرمزگان اور خوزستان جيسے چار صوبوں کي آبي سرحدي پوليس کے جوانوں کي شرکت سے پير کي صبح شروع ہوا اور يہ مشقيں پانچ دنوں تک جاري رہيں گي-

انہوں نے کہا کہ  سرحد محافظ فورس کي طاقت اور خليج فارس ميں ايران کے اقتدار کي نمائش، سمندري جنگ کي مہارت ميں اضافہ، آبي سرحدوں کي حفاظت کي صلاحيت بڑھانا، اور آبي سرحدوں کي حفاظت کرنے والے مختلف دستوں  کے درميان ہماہنگي ميں اضافہ ان بحري فوجي مشقوں کے اہداف ميں شامل ہيں-

ايران کي سرحدي پوليس کے کمانڈر نے بتايا کہ فوجي مشق کا پہلا مرحلہ خليج فارس کے ساحلي صوبوں سے مختلف يونٹوں  کا مشقوں کے مقام تک پہنچنے پر مشتمل تھا جو انجام پا چکا ہے جبکہ دوسرے اور تيسرے مرحلے ميں تمام ساحلي صوبوں کي جانب سے تيار کيے گئے دس پروجيکٹوں  پر عمل در آمد کيا جائے گا- انہوں نے بتايا کہ چوتھے مرحلے ميں فوجي مشقوں ميں حصہ لينے والے يونٹ  پريڈ کريں گے........

/169