28 اپریل 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے ڈپٹی کوآرڈی نیٹر نے کہا ہے کہ فضائيہ رواں برس میں متعدد فوجی مشقیں کرنے کا پروگرام رکھتی ہے۔

ابنا: بریگیڈیر عزیز نصیرزادہ نے آج ارنا سے گفتگو میں کہا کہ فضائیہ اپنے راڈار سسٹموں اورگائیڈڈ ہتھیاروں کی جدید کاری اور ارتقاء کا بھی منصوبہ رکھتی ہے اور ہم صاعقہ جنگي طیاروں کی نئی نسل بھی بنائيں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ماہرین صاعقہ جنگي طیارے کے سسٹموں کو اپ گریڈ کرتے رہتے ہیں۔

بریگيڈیر نصیرزادہ نے کہا کہ فضائيہ کے منصوبوں میں میزائيلوں کی رینج میں اضافہ کرنا، فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کا ارتقاء، راڈاروں کی رینج میں اضافہ کرنا، الکٹرانیک جنگی سسٹموں کی جدید کاری، گائیڈڈ ہتھیاروں کی جدید کاری، اور طیاروں کے الیکٹرانک سسٹموں کا ارتقاء ہمارے منصوبوں میں شامل ہے اور یہ سارے کام وزارت دفاع کے ماہرین انجام دیں گے۔

بریگڈیر عزیز نصیرزادہ نے کہا ہے کہ فضائيہ ہرطرح کے خطرات کا مقابلہ کرنے کےلئے بھر پور طرح سے آمادہ ہے اور ہم فوجی مشقوں میں اپنی توانائیوں کی نمائش کریں گے۔ .......

/169