28 اپریل 2012 - 19:30

ہندوستان کے وزير خارجہ ايس ايس کرشنا نے کہا ہے کہ ايران کے خلاف امريکا کي پابندياں ايران سے ہندوستان کي تيل کي درآمدات کو متاثر نہيں کريں گي ـ

ابنا: ہندوستاني وزير خارجہ ايس ايم کرشنا نے ارکان پارليمنٹ کو لکھے گئے خط ميں کہا ہے کہ ہندستان ، اقوام متحدہ کي پابنديوں کا تابع ہے تاہم کسي ايک ملک يا چند ممالک کے گروہ کي جانب سے لگائي جانے والي پابنديوں سے ايران کے ساتھ تجارتي تعلقات کو متاثرنہيں ہونا چاہئےـ

انہوں نے کہا کہ ہندوستان اپني داخلي ضرورتيں پوري کرنے کے لئے ايران سےخام  تيل خريدتا ہے اور يہ سلسلہ جاري رہے گا -  امريکا اور يورپي يونين نے سن دو ہزار بارہ کے آغاز ميں ايٹمي مسئلے ميں ايران پر دباؤ بڑھانے کے لئے سخت پابندياں عائد کر دي تھيں تاہم دس مارچ کو امريکا نےاعلان کيا کہ دس يورپي ممالک اور جاپان ان پابنديوں سے مستثني ہيں کيونکہ انہوں نےايران سے خام  تيل کي درآمدات ميں کمي کي ہےـ

اٹھائيس جون سے نافذ ہونے والي امريکي پابنديوں کے مطابق ان ممالک کے خلاف تاديبي کارروائي کي جائےگي جو ايران سے خام  تيل خريديں گےـ واشنگٹن نے ہندوستان، چين، جنوبي کوريا سميت بارہ ممالک سے مطالبہ کيا تھا کہ وہ بھي ايران سے خام  تيل کي درآمدات ميں قابل ملاحظہ  کمي کرکے ان ممالک ميں شامل ہو جائيں جو امريکا کي تاديبي کارروائي سے محفوظ ہو گئے ہيں
.......

/169