24 اپریل 2012 - 19:30

امريکي پوليس نے ايک بار پھر آزادي اظہار کے عالمي قانون کي کھلي خلاف ورزي کرتے ہوئے سرمايہ دارانہ نظام کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کو گرفتار کرليا ہے-

ابنا: سرمايہ دارانہ نظام کے مخالفين سن فرانسسکو ميں اس عمارت کے سامنے پرامن مظاہرہ کر رہے تھے جہاں، ويلز فارگو کمپني کے حصص داروں  کا سالانہ اجلاس اجلاس ہورہا تھا- عيني شاہدين کے مطابق امريکي پوليس نے مظاہرين کو منتشر کرنے کے لئے ان پر اچانک ہلہ بول ديا- پوليس نے آزادي اظہار کے عالمي قانون کي کھلي خلاف ورزي کرتے ہوئے سرمايہ دارانہ نظام کے ‍‍ خلاف آواز اٹھانے والے چوبيس افراد کو گرفتار کرليا ہے-

ويلز فارگو کمپني  دنيا بھر ميں مختلف سروسز فراہم کرنے والي امريکي کمپني ہے جبکہ ويلز فارگو امريکہ کا چوتھا بڑا بينک شمار ہوتا ہے- امريکي عوام ستمبر دوہزار گيارہ سے وال اسٹريٹ پر قبضہ کرو کے نام سے ملک ميں سرمايہ دارانہ نظام کے خلاف مظاہرے کرتے چلے آرہے ہيں اور انکا مطالبہ ہے قومي سرمائے کي منصفانہ تقسيم کو يقيني بنايا جائے-

.......

/169