23 اپریل 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے تیونس کے دورے کے دوران النہضہ پارٹی کے سربراہ راشد الغنوشی کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔

ابنا: اس ملاقات میں ایرانی وزير خارجہ نے تیونس میں انقلاب کی کامیابی پر مبارک باد پیش کی اور تیونس کی ترقی اور پیشرفت میں ایران کے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ النہضہ پارٹی کے سربراہ راشد الغنوشی نے انقلاب اسلامی ایران کو سامراجی طاقتوں سے قوموں کی رہائی کے لئے اہم نمونہ قراردیتے ہوئے حضرت امام خمینی (رہ) کو عالم اسلام کی عظیم شخصیت قراردیا۔.......

/169