ابنا: ذرائع کے مطابق کراچی کے اورنگی ٹاؤن میں پولیس نے چھاپے مارکر اکیس افراد کو گرفتار کیا ہے جن میں چار مبینہ ٹارگٹ کلرز بھی شامل ہیں جبکہ سعید آباد پولیس نے بھی ایک ٹارگٹ کلر فہیم الدین عرف فہیم کالا کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کیاہے۔ بلال کالونی سے ٹارگٹ کلر پکڑا گیاہے۔
دوسری جانب پاکستان کےصدر آصف علي زرداري نے متعلقہ حکام کو ہدايت کي ہے کہ کراچي کا امن تباہ کرنے والوں کي نشاندہي کي جائے زرداري نے اس سلسلے ميں سندھ ميں اتحادي جماعتوں کے ارکان پر مشتمل پيس کورآڈينيشن کميٹي تشکيل دينے کي ہدايت کردي ہے-
ادھرپاکستان کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ کراچی میں بھتہ خوری میں تمام جماعتیں ملوث ہیں۔ رحمان ملک نے کہا ہے کہ بھتہ خوری میں پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور اے این پی سمیت تمام گروپ شامل ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہاہے کہ کراچی میں قتل عام کی سازش کی گئی تھی جسے ناکام بنا دیا گیا۔.......... /169