اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا کی رپورٹ کے مطابق آل سعود کے کرائے کے فوجیوں کے حمایت یافتہ آل خلیفہ کے بیرونی گماشتوں نے گذشتہ دو دنوں کے دوران ان علاقوں میں عوام کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کیا ہے جہاں فارمولا 1 کار ریلی کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ آل خلیفہ کے گماشتے زہریلی گیس اور ممنوعہ ہتھیاروں کا بے تحاشا استعمال کررہے ہيں۔
ابوصیبع نامی قصبے میں کل آل خلیفہ کے گماشتوں نے مظاہرین پر گولی چلائی جس میں "الشاخورہ" کے رہائشی اور انقلاب 14 فروری کے رکن نوجوان انقلابی راہنما "صلاح عباس حبیب آل موسی" گولی کا نشانہ بن کر جام شہادت نوش کرگئے۔
اس رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ کے گماشتوں نے اس کے بعد الشاخورہ میں شہید کے گھر کا محاصرہ کرلیا تا کہ ان کے اہل خانہ باہر آکر کوئی ایسا اقدام نہ کرسکیں جس سے کار ریلی کے شرکاء کو بحرین کی صورت حال سمجھنے میں مدد ملے۔
ادھر 14 فروری انقلابی اتحاد نے اپنے بیان میں شہید صلاح حبیب کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل خلیفہ کے گماشتوں نے انہيں اغوا کرلیا تھا اور انہیں غیرانسانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور آل خلیفہ کے گماشتوں نے آخر کا انہيں گولی مار کر شہید کردیا۔
14 فروری انقلابی اتحاد نے عوام سے اپیل کی ہے کہ شہید صلاح حبیب کے جلوس جنازہ میں بھرپور شرکت کرنے کے لئے تیار رہیں۔
14 فروری انقلابی اتحاد کے بیان کے مطابق شہید صلاح حبیب اپنے 5 ساتھیوں کے ہمراہ پولیس کے تعاقب سے بچنے کے لئے دارالحکومت منامہ کے نواح میں ایک فارم میں جاکر روپوش ہوگئے تھے اور آل خلیفہ نے ان کے ٹھکانے کا سراغ لگانے کے بعد انہیں گرفتار کرکے اسرائیلوں کے طرز پر توڑ دیں اور صلاح حبیب کو گولی مار کر شہید کردیا۔
صلاح حبیب کی شہادت کے ساتھ ہی انقلاب کے انقلاب کرامت کے شہیدوں کی تعداد 86 ہوگئی ہے۔






.....
/169
تفصیل کے لئے رجوع کیجئے:
انقلاب کرامت کا 434واں دنبحرین میں فارمولا ون یا فارمولا بلڈ/ انقلابی راہنما کی شہادت