21 اپریل 2012 - 19:30

انٹرنيشنل مانيٹري فنڈ آئي ايم ايف کي سربراہ کريسٹين لاگارڈ نے سبسيڈي کي منصفانہ تقسيم جيسے ايران کے اقتصادي اقتدامات کي تعريف کي ہے۔

ابنا: لاگارڈ نے عالمي بينک اور آئي ايم ايف کے موسم بہار کے اجلاس سے خطاب ميں اسلامي جمہوريہ ايران کے اقتصادي اقدامات کي تعريف کي اور کہا کہ ايران ميں  گزشتہ دو سال کے دوران سبسيڈي کي منصفانہ تقسيم اور اس کو با مقصد بنائے جانے جيسے  اقدامات مثالي اور قابل تقليد ہيں۔

انہوں نے دنيا کے ديگر ملکوں سے اپيل کي کہ ايران ميں انجام دي جانے والي اصلاحات کو نمونہ عمل قرار ديں۔

آئي ايم ايف کي سربراہ نے عالمي معاشي بحران پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سے نکلنے کے لئے تمام ممالک کو چاہئے کہ اقتصادي ڈھانچے کي اصلاح کريں  اور اس ضمن ميں ايک اہم کام بہت سے ممالک ميں سبسيڈي کي منصفانہ تقسيم اور اس کو با مقصد بنانا ہو سکتا ہے۔

عالمي بينک اور آئي ايم ايف کا موسم بہار کا اجلاس گزشتہ بدھ کو واشنگٹن ميں شروع ہوا جس ميں دنيا کے ايک سو ستاسي ممالک کے مرکزي بينکوں کو سربراہان شريک ہيں۔.......

/169