ابنا: نائب صدر محمد رضا رحیمی نے آج تہران میں عراق کے وزیر اعظم نوری المالکی سے ملاقات میں کہا کہ جناب نوری مالکی کا یہ دورہ دونوں ملکوں کے تعلقات میں نیا باب ثابت ہوگا۔
انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان طے شدہ معاہدوں کو حتمی شکل دئے جانے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ان معاہدوں کی راہ میں موجود رکاوٹوں کو ختم کیا جائے۔
اس ملاقات میں نوری المالکی نے عراق اور ایران کے مشترکہ مفادات کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کو اپنی توانائيوں سے استفادہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے ایران و عراق کے تعلقات کو دوستانہ قراردیا۔.......
/169