ابنا: نبیل فیاض نے آج العالم کے ساتھ گفتگو میں پیرس اجلاس کو ناکام قرار دیتےہوئے کہا کہ کوفی عنان کی تجویز کے تحت شام کے حالات سدھر رہے ہیں اور معمول کی طرف رواں دواں ہیں لیکن شام کے دشمن کوفی عنان کی کوششوں کوناکام بنانے کی مسلسل سازش کررہے ہیں اور پیرس اجلاس بھی اسی سازش کی ایک کڑی ہے۔
قابل ذکر ہے شام نے کوفی عنان کی تجویز تسلیم کرکے اس پر عمل درآمد کردیا ہے لیکن امریکہ اور اسکے عرب اتحادیوں نے شام کی حکومت گرانے کی غرض سے شام کے باغیوں کو ایک سو ملین ڈالر کی مدد فراہم کی ہے۔
ادھر شام میں اقوام متحدہ کے مبصرین ٹیم کے سربراہ جنرل احمد حمیش نے کہا ہے کہ شام میں ان کی ٹیم کا کام مثبت طریقے سے جاری ہے۔ جنرل احمد حمیش نے صوبہ درعا میں حالات کا دوبارہ جائزہ لینےکے بعد کہا کہ ان کا مشن مثبت طریقے سے جاری ہے۔
شام میں امریکہ اور اسکے مغربی اور عرب اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشتگرد سرگرم عمل ہیں۔
.......
/169