ابنا: موصولہ رپورٹوں کے مطابق اس جھڑپ ميں ہلاک ہونے والے سبھي سترہ لوگوں کا تعلق مسلح ليبيائي گروہ سے تھا جو بحري راستے سے شام کے مغربي شہر لاذقيہ کے ايک شمالي گاؤں ميں داخل ہوئے تھے.
در ايں اثنا سيکوريٹي فورسس نے شام کے مرکز ميں واقع حماہ شہر کے ابو فدا اور کفر بہم علاقوں ميں عوام کي مدد سے بم بنانے کي ايک فيکٹري کا انکشاف کيا ہے - اقوام متحدہ اور عرب ليگ کے مشترکہ نمائندے کوفي عنان کے چھے شقوں کے منصوبے کے مطابق ، گزشتہ جمعرات سے شام ميں جنگ بندي کا نفاذ ہو گيا ہے ليکن مسلح باغي ، شام کے شہروں سے فوجيوں کے انخلاء کا فائدہ اٹھا کر دہشت گردانہ کارروائياں جاري رکھے ہيں. ....... /169