18 اپریل 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر تیل نے برطانوی کمپنی شل کو تیل کی فروخت متوقف کرنے کا اعلان کیا ہے شل ایران کی مقروض کمپنی ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے تیل کے وزیر قاسم رستمی نے مہر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی ، ہالینڈی کمپنی شل کو تیل کی فروخت متوقف کردی ہے کیونکہ شل نے ایران کا قرضہ ادا نہیں کیا ہے۔قاسمی نے کہا کا برطانوی کمپنی اپنا قرضہ ادا کرنے کی تلاش و کوشش کررہی ہے۔

مہر کے نامہ نگار کے مطابق شل کمپنی ایران کے خام تیل کی سب سے  بڑی خریدار کمپنی ہے۔

یہ کمپنی روزانہ 150 سے لیکر 200 بیرل تیل یومیہ ایران سے خرید کرتی تھی لیکن اب اسے مالی مشکلات کا سامنا ہے۔....... /169