17 اپریل 2012 - 19:30

انقلاب کرامت کے 84 ویں شہید، شہید عبدالرسول اسمعیل کے ایک رشتہ دار نے ذرائع کو بتایا ہے کہ ان کے عزیز آل خلیفہ کے گماشتوں کے پھینکے ہوئے گیس شیل کے نتیجے ميں دم گھٹ کر شہید ہوگئے ہیں اور میڈیکل ٹیسٹ سے ان کے خون میں بڑی مقدار میں زہر کا انکشاف ہوا ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی - ابنا - کی رپورٹ کے مطابق، شیخ عبدالزہرہ الکربابادی نے کہا: یہ بحرینی شہید بھی بہت سے دوسرے بحرینی شہدا کی مانند گیس کا نشانہ بن کر شہید ہوگئے ہیں جبکہ انہیں شہادت سے قبل گھٹن بھرے اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔

انھوں نے کہا: شہید کبھی بھی آل خلیفہ کے گماشتوں کے ساتھ کسی جھڑپ میں شریک نہیں ہوئے تھے لیکن ان کی آنکھوں کے سامنے بحرینی نوجوانوں پر خلیفیوں کے مسلسل تشدد نے ان پر برے اثرات مرتب کئے تھے۔

انھوں نے کہا: گوکہ شہید عبدالرسول 60 سال کے تھے لیکن بالکل صحتمند تھے اور کسی قسم کی بیماری میں مبتلا نہ تھے اور میڈیکل ٹیسٹ سے ثابت ہوا ہے کہ ان کے خون میں زہریلے مواد کی موجودگی ان کی شہادت کا سبب بنی ہے اور ان کی شہادت کے ساتھ انقلاب بحرین کے شہداء کی تعداد 84 ہوگئی ہے۔

.......

/169

تفصیل کے لئے رجوع کیجئے:

14، 15 و 16 اپریل؛ بحرین کی خاص خاص خبریںبحرین کے انقلاب کرامت کا 427واں دن/ خلیفی غنڈوں نے ایک نوجوان کو کچل کر شہید کردیا/ اپڈیٹس