17 اپریل 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ايران کے وزير دفاع میجر جنرل احمد وحيدي نے کہا ہے کہ ايران مقامي ساختہ ايئر ڈيفنس ميزائل نظام بنا رہا ہے جو روسي نظام ايس 300 کا متبادل ہوگا.

ابنا: اسلامی جمہوریہ ايران کے وزير دفاع میجر جنرل احمد وحيدي نے فوج کے قومی دن کی مناسبت سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ ايران مقامي ساختہ ايئر ڈيفنس ميزائل نظام بنا رہا ہے جو روسي نظام ايس 300 کا متبادل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس متبادل ميزائل ڈيفنس نظام پر کام قابل اطمينان انداز ميں جاري ہے اور ہم اس کے اب تک کے نتائج سے مطمئن ہيں. انہوں نے کہا کہ اس نظام کے بارے ميں رواں سال کے دوران باضابطہ طور پر اعلان کيا جائے گا اوراس کي تفصيلات منظرعام پر لائي جائيں گي.

انہوں نے کہا کہ ايس 300 ميزائل نظام ايران کو درپيش خطرات سے نمٹنے کيلئے کافي نہيں ہے کيونکہ اب خطرات کي نوعيت تبديل ہوچکي ہے. واضح رہے کہ اس سے قبل 2007ء ميں ايران نے روس سے 5 ايس 300 ميزائل دفاعي نظام حاصل کرنے کيلئے ايک سمجھوتہ کيا تھا  لیکن روس نے ابھي تک ايران کو يہ سسٹم فراہم نہيں کيا ہے۔....... /169