اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی - ابنا - کی رپورٹ کے مطابق جمعیۃ الوفاق نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد احمد عبدالعزیز کے دل سمیت بدن کے مختلف حصے شارٹ گن
کی فائرنگ سے چھرے لگ کر زخمی ہوچکے ہیں۔محمد احمد عبدالعزیز کو سلمانیہ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہيں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد فوجی اسپتال منتقل کیا گیا۔
یاد رہے کہ سلمانیہ اسپتال کے اکثر ماہر ڈاکٹروں اور نرسوں کی گرفتاری یا برطرفی کے بعد یہ اسپتال اس وقت بیرون ملک سے آئے ہوئے غیر ماہر عملے کے کنٹرول میں ہے اور اس اسپتال میں علاج کی غرض سے داخل ہونے والے اکثر زخمی شہید ہوچکے ہيں جبکہ آل خلیفہ کے فوجی اسپتالوں کا حال کسی طور بھی اس اسپتال سے بہتر نہیں ہے۔
.......
/169
تفصیل کے لئے رجوع کیجئے:
14، 15 و 16 اپریل؛ بحرین کی خاص خاص خبریںبحرین کے انقلاب کرامت کا 427واں دن/ خلیفی غنڈوں نے ایک نوجوان کو کچل کر شہید کردیا/ اپڈیٹس