16 اپریل 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے یوم مسلح افواج کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلح افواج کی آمادگي اور بھر پور توانائيوں کی بنا پر ہی انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد دشمنوں کی سازشیں ناکام ہوئي ہیں۔

ابنا: ڈاکٹر علی لاریجانی نے آج پارلیمنٹ میں مسلح افواج کے آٹھ سالہ دفاع مقدس کے گرانقدر تجربات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج مسلح افواج بھر پور طرح سے ایران کے مفادات کا دفاع کر رہی ہیں۔ ادھر مسلح افواج کے سربراہ بریگیڈیر جنرل عطاء اللہ صالحی نے یوم مسلح افواج کی مناسبت سے کہا ہے کہ علاقے میں موجود بیرونی افواج کو جان لینا چاہیے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج بھر پور طرح سے اپنے ملک کا دفاع کرنے کی توانائی اور آمادگي رکھتی ہیں۔....... /169