15 اپریل 2012 - 19:30

گلگت … گلگت ميں آج چودھويں روز صبح سات بجے سے سہ پہر تين بجے تک کرفيو ميں نرمي کي گئي ہے.

ابنا: وقفے کے دوران دو سے زيادہ افراد کے جمع ہونے اور چادر اوڑھنے اور جيکٹ پہننے پر پابندي عائد ہے. واضح رہے کہ تين اپريل کو گلگت اور چلاس کے واقعات کے بعد گلگت ميں کرفيو نافذ کيا گيا تھا آج کرفيو ميں وقفے کے دوران پبلک اسکول اينڈکالج جوٹيال اور آرمي پبلک اسکول گلگت بھي کھلے ہوئے ہيں.

شہر کي سڑکوں پر ايک بار پھر چہل پہل نظر آرہي ہے. امن و امان قائم رکھنے کے لئے شہر ميں فوجي دستوں کا گشت جاري ہے.

شہر کے داخلي و خارجي راستے بند ہيں اور موبائل فون سروس بھي معطل ہے،گزشتہ روز دوپہر 12 بجے سے شام 6بجے تک کرفيو ميں نرمي کي گئي ،جس دوران بڑي تعداد ميں شہريوں نے اشيائے ضرورت کي خريداري کي. 
.......

/169