ابنا: منصف المرزوقی نے کہا کہ ملک میں قومی آشتی سے پہلے لوگوں کو انصاف دلانے اور حقائق کو واضح کرنے کی اہمیت ہے۔
تیونس کے صدر نے کہا کہ عبوری حکومت کی قیادت عدل و انصاف قائم کرنے کے لئے بھر پور کوششیں کر رہی ہے تاہم بعض لوگ چھوٹے چھوٹے سیاسی مسائل اور خیالی تنازعات میں الجھے ہوئے ہیں اور کچھ لوگ یہ کوششیں افراتفری پھیلانے کے لئے کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو انصاف فراہم کرنے میں ہرطرح کی انتقام جوئي سے پرہیز کیا جانا چاہیے اور افراد کے علاوہ اداروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔ انہوں نے تاکید کی کہ جنہیں نقصان ہوا ہے انہیں ان کا حق دیاجائے اور تاوان بھی ادا کیا جائے۔....... /169