14 اپریل 2012 - 19:30

پاکستان کے شمالی علاقے گلگت میں کئی دنوں کے کرفیو کے بعد آج دوپہر بارہ بجے سے شام چھ بجے تک کرفیو میں نرمی کا اعلان کیا گيا ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق کئی روز کے کرفیو کے بعد آج جب کرفیو میں نرمی کی گئی تو ضروری اشیا کی خریداری کے لیے بازاروں میں لوگ کا کافی رش دیکھنے میں آیا۔ اس موقع پر پولیس اور فوج کے دستے گشت کر رہے تھے اور انہوں نے کئی مشتبہ افراد کو گرفتار بھی کیا۔ علاقے میں موبائل فون سروس ابھی تک بند ہے۔

واضح رہے کہ چلاس میں شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کےبعد علاقے میں حالات انتہائی کشیدہ ہو گئے تھے اور امن و امان قائم کرنے کے لیے فوج نے علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا تھا۔ ابھی تک بہت سے شیعہ لاپتہ ہیں ان افراد کو چلاس سے دہشت گردوں نے اغوا کر لیا تھا۔.......

/169