اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کو ملنے والی رپورٹ کے مطابق نجف اشرف کے پاکستانی طلبہ نے کل بروز جمعہ (13 اپریل 2012 کو) پاکستان میں جاری نسل کشی کے خلاف زبردست احتجاج کیا ہے۔اس رپورٹ کے مطابق پاکستانی طلبہ کا یہ احتجاج جلوس صبح دس بجے حضرت امیرالمؤمنین علیہ السلام کے حرم مطہر میں دعائے ندبہ کے بعد سے شروع ہوا اور احتجاجی ریلی شارع زین العابدین سے ہوتی ہوئی جامعہ فاطمیہ کبری میں اختتام پذیر ہوئی اور پاکستانی طالبعلم شیخ احمد حسین نے خطاب کیا۔















۔۔۔۔۔۔۔۔
/110